آسٹریلیا میں جنگلات کی آگ بے قابو، بے گھر افراد وزیراعظم پر برس پڑے

سڈنی: آسٹریلیا میں جنگلات کی آگ بے قابو ہو گئی، گھروں کو کھونے والے متاثرین وزیراعظم پر برس پڑے، اسکاٹ موریسون آگ سے متاثرہ افراد سے ملنے گئے تھے۔

آسٹریلیا میں جنگل کی آگ نے تباہی مچا دی، 1200 گھر، ایک کروڑ ایکڑ کا رقبہ جل کر خاک ہو گیا، ہلاکتوں کی تعداد 18 ہو گئی جس میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ریاست وکٹوریا میں آسٹریلوی فوج متاثرین کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کیلئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے تاہم متاثرین کی بہت بڑی تعداد کے سبب امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ریاست نیو سائوتھ ویلز میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی   جہاں سے ہزاروں افراد کو آتشزدگی کے سبب نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ وزیراعظم اسکاٹ موریسون متاثرین سے ملنے گئے جہاں مظاہرین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور بروقت امدادی کارروائیاں شروع نہ کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، گھر بار آگ میں کھونے والے آسٹریلوی شہری وزیراعظم کو برا بھلا کہتے رہے۔

شیئر کریں

Top