امریکہ نے بغداد میں ایرانی جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے عالمی دہشت گردی کی،جواد ظریف

تہران :ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر جواد ظریف کہا ہے کہ امریکہ نے بغداد میں ایرانی جنرل  سلیمانی پر حملہ کر کے عالمی دہشت گردی کی۔

امریکہ کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اپنی سرکش مہم جوئی کے نتائج کی ذمہ داری امریکہ خود اٹھائے گا۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ امریکہ کی احمقانہ اور خطرناک حرکت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حملہ کے نتائج کی تمام تر ذ مہ داری امریکہ پر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل سلیمانی اس ایرانی مئوثر  فورس کے سربراہ تھے جو داعش، القائدہ ، النصرہ اور دیگر گروپوں کے خلاف کارروائی کر رہی تھی۔

شیئر کریں

Top