حکومت قومی اسمبلی سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو متفقہ طور پر منظور کرے گی،غلام سرور خان

 اسلام آباد:وزیر برائے ہوا بازی ، غلام سرور خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی کیونکہ وہ سیاسی و معاشی استحکام لانے کے لئے مستقل طور پر کام کر رہی ہے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں موجودہ حکومت کی حکمرانی کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پہلے دن سے اپنے وعدے کے ساتھ پرعزم ہے کہ  بدعنوانیوں اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف جوابدہی عمل میں لائے گی جو ملک اور عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے استعمال ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت قومی اسمبلی سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل کو متفقہ طور پر منظور کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس)جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع پر اتفاق رائے پیدا کرنا قومی مفاد میں تھا۔

شیئر کریں

Top