امریکی حملے  میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

تہران :عراق کے دارلحکومت میں امریکی ڈرون حملے کے باعث ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت بے بعد خطے میں پیدا ہونے کشیدگی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اچانک 4 فیصد اضافہ ہوگیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برنیٹ کروڈ آئل کی قیمت 3 ڈالر اضافے کے ساتھ 69 اعشاریہ ایک چھ ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت ایک اعشاریہ چھ ڈالر اضافے کے ساتھ 62 اعشاریہ نو چار بیرل ہوگئی ۔

گذشتہ سال 17 ستمبر 2019 کے بعد سے یہ تیل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پرعراقی دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر ڈرون حملے میں ایران کے جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

شیئر کریں

Top