2019 کے دوران پولیس افسروں و اہلکاروں کے غیر قانونی اقدامات نہ رکنے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے ایک توجہ دلائو نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے

جس کے مطابق کیا یہ درست ہے کہ لاہور میں سال 2019 کے دوران پولیس افسروں و اہلکاروں کے غیر قانونی اقدامات نہ رک سکے؟کیا یہ بھی درست ہے کہ 171 پولیس افسر و اہلکار قتل سمیت دیگر جرائم میں ملوث پائے گئے

اور پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال پولیس افسروں اور اہلکاروں کے خلاف 69 مقدمات درج کئے گئے ؟حکومت پنجاب نے پولیس اصطلاحات کے لئے اب تک کیا اقدامات کئے ہیں، ایوان کو مکمل تفصیل سے آگاہ کیا جائے؟

شیئر کریں

Top