پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور:پنجاب میں گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان صوبے بھر میں جاری گیس کے مصنوعی بحران پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔حکومت کی جانب سے انڈسٹری کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔لیکن اس کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس فراہم نہیں کی جارہی۔گیس بحران کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہری بازار سے مہنگے کھانے خریدنے پر مجبور ہیں۔حکومت کی جانب سے ہر ماہ مسلسل گیس کی قیمتوں میں اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔لیکن اس کے باوجود گھریلو صارفین کو گیس فراہم نہیں کی جارہی۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبے بھر میں جاری گیس کی لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے۔شہریوں کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

شیئر کریں

Top