رینجرز کی کارروائیاں۔19ملزمان گرفتار

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرزکے مطابق کارروائیاں بلدیہ ٹاؤن، بریگیڈ، رسالہ، جیکسن، فیروزآباد، شاہ لطیف، کورنگی میں کی گئیں۔کارروائیوں کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 19 ملزمان کو گرفتار کرلیا،

گرفتار ملزمان ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور منشیات فروشی میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات برا?مد کرکے انہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

شیئر کریں

Top