نیو ایئرنائٹ پراندھی گولی کا شکار ہونے والی لڑکی چل بسی

لاہور:لاہور میں نیو ائیر نائٹ پر اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والی تیرہ سالہ لڑکی  ہسپتا ل میں دم توڑ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقے فیض باغ میں نیو ائیر نائٹ پر گھر کے دروازہ پر کھڑی تیرہ سالہ ایمان فاطمہ سر میں اندھی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی تھی، جسے بعدازاں میو ہسپتال منتقل کیا گیا،

جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔مقتولہ کے ورثا کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ کررہے تھے، اور گولی سیدھی آکر سر پر لگی،پولیس تاحال فائرنگ کرنے والوں کا تعین بھی نہیں کر سکی، پولیس نے مقتولہ کی لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔

شیئر کریں

Top