آسٹریلیامیں دوبارہ آتشزدگی کا خطرہ، شہروں کو خالی کروانے کا عمل جاری

 میلبرن:آسٹریلیا کی عوام کو صورتحال خراب ہونے کے خدشات کے پیش نظر ایک بار پھر مزید خوفناک آتشزدگی کے خطرات کا سامنا  کرنا پڑا 

جبکہ آسٹریلیا کی نیوی نے جنوب مشرقی علاقے سے 1ہزار افراد کا انخلا کردیا۔ غیرملکی خبررساں  کے مطابق مالاکوٹا کے مقامی و سیاحوں کو نئے سال کی شام کو لگنے والی آگ کے سبب اپنے اہلخانہ و پالتو جانوروں سمیت چند قیمتی اشیا کے نقل مکانی کی گئی۔

گذشتہ شام تک تقریبا 1ہزار افراد کو ایم ایم اے ایس چولیس اور ایم وی سائیکامور جایا میں لے جایا گیا جو ساحل سے دور ایک محفوظ مقام پر منتقل کی گئی۔آسٹریلیا میں کئی مہینوں سے جھاڑیوں میں لگنے والی آتشزدگی کی وجہ سے ملک میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ستمبر کے مہینے سے اب تک 20افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہیں

جبکہ علاقے میں 1300سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں اور اندازوں کے مطابق بیلجیئم یا ہوائی سے دوگنا بڑا رقبہ جل چکا ہے۔ماہرین نے پیشین گوئی کی کہ ہفتے کے روز درجہ حرارت بڑھ کر 40ڈگری تک ہونے کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوگئی،آسٹریلیا کے جنوب مشرق کے گنجان آباد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی 3 ریاستوں کے 1لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کے لیے کہا گیا  ۔

شیئر کریں

Top