لاہور، ایس ایچ او کی6 ماہ کی بیٹی جھلس کر جاں بحق

لاہور:لاہور کے علاقے کاہنہ  میں پولیس افسر کے گھر میں آتشزدگی سے اس کی 6 ماہ کی بیٹی جھلس کر جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے لدھکے میں لاہور کے تھانہ لوئر مال کے ایس ایچ او آصف ادریس کے گھر میں آگ لگ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو سردی سے بچانے کے لیے کمرے میں ہیٹر کے قریب لٹایا ہوا تھا

کہ اس کے بستر کو آگ لگ گئی جس نے بچی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ایس ایچ او لوئرمال آصف ادریس کے مطابق واقعہ گھر والوں کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

شیئر کریں

Top