کوٹری:علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اترگئیں

کوٹری: ضلع جامشورو میں کوٹری اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

علامہ اقبال ایکسپریس کراچی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی، تاہم اس حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ریلوے پولیس کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی 2 بوگیوں کے 2، 2وہیل ٹریک سے اس وقت اتر گئے جب ٹرین ڈاؤن ٹریک پر کوٹری ریلوے اسٹیشن کی حدود میں داخل ہو رہی تھی۔

ریلوے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ریلوے کے عملے نے پہنچ کر دونوں بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا کام مکمل کر کے ، بوگیوں کو ٹریک پر واپس چڑھا دیا۔ریلوے پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹرین کے پٹری سے اتر جانے کے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

شیئر کریں

Top