قیدیوں کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے،حماس

غزہ :حماس کے ترجمان عبدالطیف قنوا نے اپنی تحریک کے اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی اسیران اور انکے استحکام  کو مضبوط بنانے کے لیے انکی حمایت جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا ہے۔

ایک اخباری بیان میں ترجمان قنوا نے کہا کہ قیدیوں   کا مسئلہ اس وقت تک  حماس اور دوسرے مزاحمتی دھڑوں کی اولین ترجیح رہے گا جب تک وہ آزادی حاصل نہیں کر لیتے۔

ترجمان نے کہا کہ گذشتہ سالوں کے دوران اسیران کو انتہائی مشکل حالات سے گزرنا پڑا اور اور طبی امداد نا ملنے سے 5 قیدی وفات پاگئے۔انہوں نے بین الاقوامی انسانی حقوق کے گروپوں سے اسیران کی حمایت کی  اپیل کی اور خاص طور میں موسم سرما میں انکی مشکلات کو دور کرنے کے لیے کام کرنے پر زور دیا۔

شیئر کریں

Top