واشنگٹن سمیت امریکی شہروں میں جنگ کے خلاف مظاہرے، فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ

واشنگٹن:ایران امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے جنگ کے امکانات کے پیش نظر سیکڑوں افراد نے امریکی شہروں میں مظاہرے کیے،

نوجوانوں نے امریکی فوج واپس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے امریکی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔واشنگٹن اور لاس اینجلس میں امریکی شہریوں نے جنگ کے خلاف مظاہرے کئے،

نوجوانوں نے وائٹ ہائوس کے باہر بھی جنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ٹرمپ ہوٹل کے باہر ٹرمپ کا پتلا اٹھا کر امریکی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ خواتین مظاہرین نے جنرل قاسم سلیمانی کے حق میں بھی کتبے اٹھا رکھے تھے۔

دریں اثنا نیویارک، شکاگو سمیت دیگر شہروں میں بھی ایران پر امریکی پابندیوں اور جنگ کے خلاف مظاہرے کئے گئے، مظاہرین نے عراق اور افغانستان سے امریکی فوجیں واپس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔

شیئر کریں

Top