سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی میر العظیم کی پی آئی سی میں زیرعلاج حافظ محمد سلمان بٹ کی عیادت

لاہور :امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ر ہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی حافظ محمد سلمان بٹ سے ٹیلیفونک رابطہ کیاان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی، جبکہ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے پی آئی سی میں زیر علاج حافظ محمد سلمان بٹ کی عیادت کی،

واضح رہے کہ گزشتہ روز حافظ محمد سلمان بٹ کو دل کی تکلیف کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کروادیا گیاتھا۔ڈاکٹروں نے حافظ سلمان بٹ کی صحت کو پہلے سے کافی بہتر قرار دیاہے۔سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور نذیر احمد جنجوعہ کے ساتھ حافظ سلمان بٹ کی عیادت کی۔صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے بھی پی آئی سی میں حافظ سلمان بٹ کی عیادت کی۔

جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پی آئی سی میں زیر علاج حافظ سلمان بٹ سے ٹیلیفونک رابطہ کیاان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حافظ سلمان بٹ کی جماعت اسلامی اور ملک و قوم کے لئے ناقابل فراموش خدمات ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی حافظ سلمان بٹ کو جلد صحتیابی عطا کرے۔ حافظ سلمان جماعت اسلامی کا اثاثہ اور خدمت خلق کا بے پناہ جذبہ رکھنے والے انسان ہیں۔پوری قوم سے اپیل ہے کہ حافظ سلمان بٹ کی صحت یابی کیلئے دعا کی جائے۔

شیئر کریں

Top