بنگلادیش’مفرور سابق چیف جسٹس سمیت 10افراد کی گرفتاری کا حکم

ڈھاکا :بنگلادیش کی عدالت نے ملک سے فرار مفرور سابق چیف جسٹس سمیت 10افراد  کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے،

سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا پر بدعنوانی کے الزامات عائد ہیں۔کرپشن کیس میں پراسیکیوٹر  نے کہا کہ جسٹس سریندر کمار سنہا اور دیگر افراد پر تقریبا 5 ملین ڈالر کی رقم چوری کرنے کے الزام ہے

جس پر عدالت نے سابق چیف جسٹس اور دیگر 10 افراد کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ بدعنوانی کیس میں تمام افراد مفرور ہیں۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے 2017 میں سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کی سربراہی میں حکومت مخالف ایک تاریخی فیصلہ دیا تھا ،جس کے بعد سریندر کمار ملک سے یہ کہہ کر چلے گئے تھے کہ ان پر استعفے کے لیے دباو ڈالا جارہا ہے۔

شیئر کریں

Top