آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی سے منظوری ثبوت ہے ہم سب ایک ہیں،فردوس عاشق

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ بل کی قائمہ کمیٹی سے منظوری ثبوت ہے ہم سب ایک ہیں،

سیاسی قوتوں کا یکساں موقف جمہوریت کی فتح ہے۔انہوں  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ  قومی سلامتی، ملکی مفاد کا تحفظ سب کی اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خطے کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر باہمی ہم آہنگی وقت کا اہم تقاضا ہے، پاکستانی قوم ہمیشہ اتحاد اور یکجہتی سے ہر چیلنج سے نبرد آزما ہوتی آئی ہے۔

شیئر کریں

Top