ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہو چکی ہے،شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہو چکی ہے۔

سروسز ایکٹ ترمیمی بلز قومی اسمبلی سے منظور ہونے پر انہوں  نے ردعمل میں کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اب ملک میں جمہوریت کی بہتری کی فضا شروع ہو چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے یہ ایک خوش آئند بات ہے، اپوزیشن پارٹیوں نے بل کی حمایت کرکے قومی ذمہ  داری کا ثبوت دیا ہے۔

شیئر کریں

Top