سردار سبطین خان نے ایک بار پھر صوبائی وزیر پنجاب کے منصبکا حلف اٹھا لیا

لاہور : سردار سبطین خان نے ایک بار پھر صوبائی وزیر  پنجاب  کے منصب کا حلف اٹھا لیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سبطین خان نے دوبارہ صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا،

تقریب حلف برداری گورنر ہائوس میں ہوئی، جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار،صوبائی اورارکان اسمبلی شریک ہوئے جبکہ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے سبطین خان سے عہدے کا حلف لیا۔واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر کو معدنیات کرپشن کیس میں گرفتار کیا تھا

جس پر سبطین نے وزارت سے استعفیٰ  دے دیاتھاتاہم کچھ عرصہ مقدمہ چلنے کے بعد سبطین خان کو لاہورہائیکورٹ سے ضمانت مل گئی تھی ۔سبطین خان وزیراعظم کے آبائی حلقے میانوالی پی پی 88 میانوالی چار سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور پھر وزیر جنگلات و جنگلی حیات بنے، سبطین خان دو ہزار سات میں بھی صوبائی وزیر معدنیات رہ چکے ہیں۔

شیئر کریں

Top