وزیراعظم پارلیمنٹ ہائوس کی بھول بھلیوں میں راستہ بھول گئے

اسلام آباد:آرمی ایکٹ کی منظور کے موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان  پارلیمنٹ ہائوس کی بھول بھلیوں اور مشکل راہدایوں میں راستہ بھول گئے۔

وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد چیمبر کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ راستہ بھول گئے، وہ وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کی سرگوشیاں سنتے سنتے گیٹ پر پہنچے۔

سامنے دیوار اور دائیں بائیں دروازے دیکھ کر وزیرِ اعظم عمران خان رک گئے۔اس موقع پر وزیرِ اعظم نے وہاں موجود سیکیورٹی افسر سے سوال کیا کہ میں کہاں ہوں؟ تم مجھے کدھر لے کر جا رہے ہو؟سیکیورٹی اسٹاف نے انہیں بتایا کہ سر بائیں جانب چیمبر بھی ہے اور اسمبلی کا دروازہ بھی۔

شیئر کریں

Top