ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے جنازے میں بھگدڑ سے 35 شرکا جاں بحق، 50 زخمی

تہران:ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کے آبائی شہر کرمان میں جنازے کے جلوس میں بھگدڑ مچنے سے 35شرکا جاں بحق اور 50سے زائد زخمی ہوگئے۔

3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئر پورٹ پر امریکی راکٹ حملوں میں جاں بحق ہونے والے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر کرمان میں بھی اداکی گئی۔

قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق  سوگواران نے قاسم سلیمانی کی تصاویر والے پوسٹر اور ایرانی جھنڈے تھام رکھے تھے۔

اس دوران جنازے کے جلوس میں بھگدڑ مچنے اور دم گھٹنے سے درجنوں شرکا جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

شیئر کریں

Top