پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونئٹی میچوں کی سیریز کا آغاز کل ہو رہا ہے، مانچسٹر میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں نوجوان بلے باز حیدر علی کے ڈیبیو کرنے کا قومی امکان ہے۔
انگلینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ میں 19 سالہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا نام نیا ضرور ہے مگر حیران کن نہیں کیونکہ نوجوان حیدر علی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے بعد پی ایس ایل فائیو میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور دیکھنے والوں کو اپنا گرویدہ کر لیا۔
رواں سال جنوبی افریقا میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی کی ایونٹ میں دلکش بیٹنگ نے کرکٹ پنڈتوں کی نظریں اپنی جانب مبذول کروائیں۔