پیپلز پاڑٹی نے اے پی سی میں شامل جماعتوں کے قائدین سے رابطے مکمل کر لئے

نیئر بخاری، فرحت اللہ بابر ، شیری رحمن کی جانب سے اے پی سی کے شرکا کو باقاعدہ دعوت نامے دینے کاسلسلہ جاری
احسن اقبال ، سینیٹر محمد اکرم ،سینیٹرعثمان کاکڑ، جہانزیب جمالدینی ، سینٹر ساجد میرسے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت
اسلام آباد(آئی این پی) اپوزیشن جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس کی میزبان جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے اے پی سی میں شامل ہونے والی جماعتوں کے قائدین سے رابطے مکمل کر لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری پاکستان سینٹر فرحت اللہ بابر سینٹر شیری رحمن نے اے پی سی کے شرکا کو باقاعدہ دعوت نامے دینے کاسلسلہ جاری رکھا پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری اور فرحت اللہ بابر نے ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے ملاقات کرکے اے پی سی میں شرکت کی باقاعدہ دی چوہدری احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا نیر بخاری فرحت اللہ بابر شیری رحمن نے بی این پی بزنجو گروپ کے سینٹر محمد اکرم پختونخواہ میپ کے سینیٹرعثمان کاکڑ بی این پی بزنجو کے سینٹر میر کبیر ، بی این پی مینگل کے سینٹر جہانزیب جمالدین اور جمیعت اہلحدیث کے سینٹر ساجد میر کو دعوت نامہ پہنچایا نیر بخاری اور فرحت اللہ بابر نے بی این پی اے کے صدر اسرار اللہ زہری جمعیت علمائیپاکستان نورانی کے شاہ اویس نورانی کو فون پر رابطہ کرکے اے ی سی میں شرکت کی دعوت دی اسرار اللہ زہری اور شاہ اویس۔ نورانی نے شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے وفود کے ساتھ شرکت سے آگاہ کیا پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کو اے این پی کے نائب صدر امیر حیدر ہوتی نے اے پی سی میں وفد کے ہمراہ شرکت سے آگاہ کر چکے ہیں دریں اثنا پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو بلاول بھٹو کی طرف سے دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں پیپلزپارٹی نے ایجنڈے کو حتمی شکل دے دی ہے انہوں نے کہا کہ دو سالا حکومتی کارکردگی اور مستقل کا لائحہ عمل ایجنڈے میں شامل ہیاپوزیشن جماعتوں کے وفود کا نام موصول ہوگئے ہیں ن لیگ کے وفد میں شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال شامل ہیں خواجہ آصف، ایاز صادق، امیر مقام اور مریم اورنگزیب بھی ن لیگ کے وفد میں شامل ہیں جے یو آئی کے وفد مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی اور عبدالغفور حیدری شامل ہیں دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بھی اپنے وفود کے نام ارسال کردیئے ہیں نیر بخآری نے کہا کہ اے پی سی میں شرکت کرنے والے وفود میں تبدیلی اپوزیشن جماعتوں کی اپنی صوابدید ہے وفود ناموں کی تبدیلی اپوزیشن جماعتوں کا اپنا فیصلہ ہوگا۔

شیئر کریں

Top