افغانستان میں فضائی حملہ30 طالبان ہلاک ہو گئے8زخمی

افغان طالبان نے صوبہ قندوز کے خان آباد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا ، سکیورٹی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے اس حملے کو ناکام بنا دیا
کابل (آئی این پی ) افغانستان کے شمال میں ہونے والی فضائی کارروائی کے دوران 30 طالبان ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ طالبان نے صوبہ قندوز کے خان آباد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس فضائی کارروائی کے دوران 30 طالبان ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ ہر چند کہ افغان وزارت دفاع نے کہا کہ اس فضائی کارروائی کے دوران عام افراد نشانہ نہیں بنے تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں کئی عام شہری بھی جاں بحق ہوئے۔ افغانستان کے شمال میں ہونے والی فضائی کارروائی کے دوران 30 طالبان ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ طالبان نے صوبہ قندوز کے خان آباد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تاہم سکیورٹی فورسز نے فضائیہ کی مدد سے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔ اس فضائی کارروائی کے دوران 30 طالبان ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ ہر چند کہ افغان وزارت دفاع نے کہا کہ(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر5)
اس فضائی کارروائی کے دوران عام افراد نشانہ نہیں بنے تاہم آزاد ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں کئی عام شہری بھی جاں بحق ہوئے۔

شیئر کریں

Top