آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 21ستمبر سے شروع کر دی گئی

india_polio_wide.jpg

کوٹلی: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر سید شفقت حسین شا ہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر بھر کی طرح ضلع کوٹلی میں بھی پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم 21ستمبر سے شروع کر دی گئی ہے جو کہ 25ستمبر تک جاری رہے گی۔پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت عامہ کی 430ٹیمیں پورے ضلع میںگھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے ا ور Vitamin A پلارہی ہیں۔
پولیو مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر سید شفقت حسین شا ہ نے کہا کہ پاکستان سمیت آزادکشمیر بھرمیںپولیوسے بچائو کی مہم کو ایک قومی،مذہبی اور دینی فریضہ کی طرح ادا کرناہرفرد ہر شہری اور ملازم کی اولین ذمہ داری ہے ۔ اس 5روزہ مہم کے دوران ضلع کوٹلی میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کے لیے ضلع کوٹلی کو39زون میں تقسیم کرکے تربیت یافتہ سپروائزر مقررکردیئے گئے ہیں WHOکی ہدایت کے مطابق پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کوٹلی،ٹاون کمیٹی نکیال سہنسہ کے ساتھ ساتھ39 یونین کونسل کی سطح پر ٹیموں کی نگرانی کے لئی39 یونین کونسل میڈیکل آفیسرز اور06تحصیل سپروائزر مقرر ہیں ان انچارج ہا کی نگرانی میں5 سال تک کی عمر کے 127140 بچوں کو کوپولیو سے بچائوکے قطرے پلانے کیلئی65فکسڈ سنٹر اور 428موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

ا نہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ گھر گھر آنے والی محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں سے تعاون کرکے پانچ سال تک کے تمام بچوں کوپولیو سے بچائوکے قطرے پلوائیں انہوں نے کہا کہ موجودہ کرونا وباء کے دوران پولیو مہم کو طے شدہ ایس او پیز کے مطابق چلایا جا رہا ہے جس میں ماسک، گلوز کے استعال کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے پولیو قطرے پلاے جار ہے ہیں۔

شیئر کریں

Top