پی سی بی یونس کی کارکردگی سے خوش، مستقبل میں بھی سسٹم کا حصہ رہیں گے

231066_7415611_updates.jpg

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان یونس خان کو مستقبل میں بھی سسٹم کا حصہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یونس خان کے کام کو ہر سطح پر سراہے جانے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ان کی خدمات سے مستقبل میں بھی استفادہ کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ یونس خان مزید کہاں اور کس کردار میں خدمات انجام دیں گے؟ اس کی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں

Top