دنیابھر میں3کروڑ15لاکھ17ہزار 87کرونا کیسز

95d3056d580c43bdb53c4f328155a590_18-1.jpg

امریکہ68لاکھ96 ہزار218، بھارت55لاکھ62ہزار663 کیسز رپورٹ
بیجنگ (شِنہوا)جانز ہوپکنزیونیورسٹی کے سسٹمزسائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ23ستمبر کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں۔دنیابھر میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد3کروڑ15لاکھ17ہزار87ہوگئی ہے، امریکہ68لاکھ96 ہزار218مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت55لاکھ 62ہزار663مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 45 لاکھ91ہزار364مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرینمبرپرہے۔روس میں11لاکھ 11ہزار157 مصدقہ کیسز ہیں، کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 7لاکھ 77 ہزار537اور پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد7لاکھ68ہزار895تک پہنچ گئی ہے۔میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 7لاکھ 5ہزار263اورسپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 82ہزار267ہو گئی ہے ۔
ہ جنوبی افریقہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 63ہزار282تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد90ہزار908ہوگئی

شیئر کریں

Top