پہلی فلم دانش تیمور کے ساتھ کرنا چاہوں گی: عائزہ خان

images-56.jpeg

اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ وہ پہلی فلم دانش تیمور کے ساتھ کرنا چاہیں گی۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ انہیں فلموں کی پیش کش ہوئی ہے لیکن ابھی تک انہیں کسی ایسے کردار کی پیش
کش نہیں ہوئی جو انہیں لگے کہ وہ انہیں کرنا چاہیے
انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں سمجھتیں کہ وہ ہر کردار کر سکتی ہیں یا انہیں ہر کردار کرناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ جب بھی فلم کریں توان کی پہلی فلم دانش تیمورکے ساتھ ہو۔ عائزہ خان ان دنوں ڈرامہ سیریل’’مہر پوش‘‘ میں دکھائی دے رہی ہیں

شیئر کریں

Top