اعصام الحق قریشی ہمبرگ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں کل ایکشن میں نظر آئیں گے

images-57.jpeg

پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے مالدووا کے جوڑی دار رادو البوٹ ہمبرگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میچ میں کل جمعرات کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔
پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے مالدووا کے جوڑی دار رادو البوٹ نے ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں جمی مرے اور انکے جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل برطانوی جوڑی کو شکست دیکر ایونٹ کے مینز ڈبلز کے ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔

کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے مالدووا کے جوڑی دار رادو البوٹ کا مقابلہ آئیوان ڈوڈگ اور انکے ہم وطن جوڑی دار میٹ پاویک پر مشتمل کروشین جوڑی سے ہوگا

شیئر کریں

Top