حساس معاملات پر شیخ رشید کو کیوں چھوٹ دی جاتی ہے،حافظ حسین احمد

n00524392-b.jpg

مانسہرہ سروس ایریا میں فلنگ اسٹیشن بنانے کا عمل شروع کیا گیا،کمیٹی کو بریفنگ
کوئٹہ(آئی این پی) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اگست میں ہونے والی ملاقاتوں کی خبر 23ستمبر کو شیخ رشید کے ذریعے اتنی جلدی دینے(باقی صفحہ6بقیہ نمبر41)
کی کیا ضرورت درپیش تھی لگتا ہے کہ شاید ’’انہیں‘‘ اپوزیشن کی اے پی سی کا انتظار تھا، اگر یہ ملاقاتیں ان کیمرہ نہیں تھیں تو فوری طور پر میڈیا کو اطلاع کیوں نہیں دی گئی اور اگر خفیہ تھیں تو تقریباً ایک ماہ بعد شیخ رشید کے توسط سے اسے میڈیا کے ذریعے کیوں آشکارا کیا گیا۔جمعرات کے روزاپنی رہائشگاہ جامع مطلع العلوم میں صحافیوںسے گفتگو کے دوران شیخ رشید کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کا کہنا تھا کہ اس ادارے کے’’ ناجائز ترجمان ‘‘ بننے والے آخر کس حیثیت اور کس کے اشارے پر آئی ایس پی آر کے ترجمان بنے پھرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک نجی چینل پر سینئر صحافی شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں خواجہ آصف نے خفیہ ملاقات کی اعلانیہ روداد جس انداز میں سنائی وہ نہ صرف حیران کن بلکہ ہمارے خدشات کے عکاس ہے

شیئر کریں

Top