ملاقاتوں کا ذکر کیا،فون ڈیٹا لیک کیا تو قیامت آ جائیگی، شیخ رشید

2085297-rasheedx-1601042134-626-640x480-1.jpg

ملک میں کرپشن سے جو کچرا پھیلا ہوا ہے، عمران خان اسے ختم کریں گے
لاہور (آئی این پی)وزیر ریلویشیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز کی بات ہے، ابھی ملاقاتوں کا ذکر کیا(باقی صفحہ7بقیہ نمبر10)
، ٹیلیفون ڈیٹا لیک کیا تو ملک میں قیامت آ جائے گی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)کے برے دن ہیں، ملک میں کرپشن سے جو کچرا پھیلا ہوا ہے وزیراعظم عمران خان اسے ختم کریں گے، نواز شریف نے جو تقریر کی وہ جندال کی تھی، نہ دھرنا ہوگا نہ استعفے ہونگے، یہ لوگ کسی کیخلاف تحریک اعتماد نہیں لائیں گے، اپوزیشن صرف سینیٹ انتخابات سے قبل دھینگا مشتی چاہتی ہے، نواز شریف ضیاء الحق کے جوتوں میں جوان ہوئے ہیں، میں چیلنج کرتا ہوں پاکستان کا کوئی سیاستدان بھی ایسا نہیں ہے جو جی ایچ کیو کے گیٹ نمبر چار کی پیداوار نہ ہو،ہاں میں پاک فوج کا ترجمان ہوں، مجھے اس بات کا فخر ہے۔جمعہ کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے لاہور میں کلین اینڈ گرین پاکستان شجر کاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ مل کر پاکستان ریلوے کو بہتر بنانے کیلئے پرعزم ہیں، ریلوے کے مزدوروں کیلئے زیادہ کچھ نہیں کر سکا لیکن ایک کام ضرور کیا ہے، ایم ایل ون چین کے ساتھ جو منصوبہ 9.1بلین ڈالر کا تھا اسے 6.8بلین ڈالر تک لایا ہوں، اس پر قرضہ ایک فیصد ہے جبکہ سی پیک پر 2.2فیصد لیکن میں ذاتی تعلقات کم نرخ کرایا ہے،ایم ایل ون کو پشاور سے جلال آباد تک بھی لے جانا اور چمن سے قندھار تک بھی ریلوے لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ریلوے نہیں بدلے گی مزدور کی زندگی نہیں بدلے گی، کورونا کی وجہ سے ریلوے دوبارہ سے خسارے پر بھی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ملک سے کرپشن کی کچراکنڈی اور گند کو وزیراعظم عمران خان ختم کر کے رہیں گے،ملک میں شور مچا ہوا ہے اور اپنی زندگی کے اس عمر میں جھوٹ نہیں بول سکتا ہوں۔

شیئر کریں

Top