کورنا وائرس نمایاں خدمات پر گلگت بلتستان کی 3شخصیات کو ایوارڈ سے نواز دیا گا ہے

80611-449256247.jpg

نگراں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد علی قائد ،کمشنر گلگت عثمان احمداور حاجی قربان کو صدر مملکت عارف علوی نے ایوارڈ سے نواز ا
محمد علی قائد، کمشنر گلگت عثمان احمد اور قربان علی کو ایوارڈ ملنے پر مختلف سیاسی کاروباری سماجی شخصیات کی مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
گلگت(سپیشل رپورٹر)نگراں وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان محمد علی قائد کو گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورت حال کے موقع پر گلگت بلتستان میں اپنی بساط سے بڑھ کر عوامی خدمت اور نمایاں خدمات سرانجام دینے کے اعتراف میں آٹھویں FPCCI ایوارڈ (باقی صفحہ7بقیہ نمبر59)
تقسیم کرنے کی تقریب میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے محمد علی قائد کو ایوارڈ سے نوازا۔اس موقع پر کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد کو بھی کورونا صورتحال میں بہترین خدمات کے اعتراف میں اور معرف کاروباری شخصیت و سابق نائب صدر FPCCI حاجی قربان کو سی پیک پروجیکٹ میں بہترین خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ گلگت بلتستان سے تین شخصیات نگراں صوبائی وزیر محمد علی قائد، کمشنر گلگت ڈویژن عثمان احمد اور حاجی قربان علی کو ملکی سطع پر ایوارڈ ملنے پر مختلف سیاسی کاروباری سماجی شخصیات نے مبارکبادی دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور ان کی سماجی خدمات کو سراہا۔
ایوارڈ

شیئر کریں

Top