گلگت ،سی ایس او کے مختلف فلور ملوں پر چھاپے

FLOUR.jpg

آٹے کی خراب کوالٹی پر ایچ یو مل کو سیل کر دیا، پاکستان فلور مل کو وارننگ
گلگت(سپیشل رپورٹر)آٹے کا معیار خراب ہونے پر ایک فلور مل سیل اور ایک کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ سیکریٹری خوراک مومن جان کی خصوصی ہدایات پر سی(باقی صفحہ7بقیہ نمبر4)
ایس او گلگت محمد ایاز خان نے فلور ملوں پر چھاپے مارے۔ جمعہ کے روز سی ایس او محمد ایاز نے سئی جگلوٹ میں فلور ملوں کا اچانک معائنہ کیا اور آٹے کی خراب کوالٹی پر ایچ یو مل کو سیل کر دیا ہے جبکہ پاکستان فلور مل کو وارننگ دی گئی ہے۔ محکمہ خوراک کے سی ایس او نے کہا ہے کہ آٹے کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا خلاف کوالٹی کا آٹا اور وزن میں کمی والے فلور ملوں کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی کی جائے گی اور فلور ملوں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا

چھاپے

شیئر کریں

Top