غیر ملکی سفراء کی ایل او سی کے دورے کے حوالے سے تصاویر ٹویٹس

loc-32.jpg

ایل او سی وزٹ کے بہترین انتظام پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ
راولپنڈی(آئی این پی ) پاکستان میں تعینات ترکی و دیگر ممالک کے سفیروں نے ایل او سی کے دورے کے حوالے سے تصاویر ٹویٹس کیں، جن میں ایل او سی وزٹ کے بہترین انتظام پر ڈی جی(باقی صفحہ7بقیہ نمبر25)
آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا گیا۔ غیر ملکی سفارتکاروں کا کہنا تھا ہمارا ایل او سی کا دورہ بڑے منظم انداز میں ترتیب دیا گیا۔ یورپی یونین سفیر نے کہا ایل او سی تنازعے سے متاثرہ کچھ لوگوں سے بات چیت کا موقع ملا، برطانوی سفارت کار نے ایل او سی پر بھی تعلیم کی سہولیات کی مکمل فراہمی کا مشاہدہ کیا۔ ایرانی سفیر نے کہا ڈپلومیٹک کمیونٹی کو ایل او سی کا دورہ کرانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے مشکور ہیں۔ آذر بائیجان کے سفیر نے واپسی پر خیر وعافیت اور محفوظ واپسی کا ٹویٹ کیا۔ خیال رہے گزشتہ روز بھارتی فورسز کی ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کیلئے مختلف ممالک کے سفرا اور دفاعی اتاشی نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا جہاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔ غیر ملکی سفیروں اور دفاعی اتاشیوں کا وفد ایل او سی کے جورا سیکٹر پہنچا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بریفنگ میں بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، 2014 سے جنگ بندی معاہدوں کی خلاف ورزیوں میں شدید اضافہ ہوا ہے۔
تصاویر ٹویٹس

شیئر کریں

Top