گلگت بلتستان کے تمام محکموں میں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

63-1-21.jpg

سکولوں میں تعلیم اور تربیت دونوں پر توجہ دینی چاہئے، ہمارے سکولوں میں تعلیم پر توجہ دی جاتی ہے لیکن تربیت کو نظرانداز کیا جاتا ہے
کورونا وائرس کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں کے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے نگران صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی
گلگت (بادشمال نیوز)نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے پرائیویٹ سکول نیٹ ورک ایسوسی ایشن کے نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ کااحترام اورمرتبہ بلند ہوتا ہے۔ سکولوں میں تعلیم اور تربیت دونوں پر توجہ دینی چاہئے۔ ہمارے سکولوں(باقی صفحہ7بقیہ نمبر3)
میں تعلیم پر توجہ دی جاتی ہے لیکن تربیت کو نظرانداز کیا جاتا ہے۔ معیاری تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں لہٰذا ہماری ترجیح معیار تعلیم پر ہونی چاہئے۔ گلگت بلتستان کے طالب علموں میں ٹیلنٹ موجود ہے جس کو اجاگر کرنے پر توجہ دینا ہوگا۔ اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے کہا کہ حالیہ کورونا وائرس کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے نگران صوبائی وزیر تعلیم اور نگران صوبائی وزیر صحت کو ہدایت کی ہے کہ پرائیویٹ سکولوں کے مسائل حل کرنے کیلئے حکمت عملی مرتب کریں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پرائیویٹ سکولوں کے ہونے والے نقصانات کے ازالے کیلئے نگران صوبائی حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ پرائیویٹ سکولوں کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان میر افضل نے کہا کہ سکولوں میں باقاعدگی سے اساتذہ، والدین اور طالب علموں کے اجلاس منعقد کئے جائیں تاکہ معیار تعلیم کو بہتر بنایا جاسکے ۔
نگران وزیر اعلیٰ

شیئر کریں

Top