میکسیکو انسانی قد سے بڑے چوہے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

565568_83795691.jpg

دارالحکومت میکسیکو سٹی کی مین گٹر لائن بند ہوگئی جس کی صفائی کیلئے اترنے والا عملہ لائن میں دیوقامتچیز پھنسی ہوئی دیکھ کر حیران رہ گیا
قریب جانے پر حقیقت کھلی کہ وہ کوئی چوہا نہیں بلکہ چوہے جیسا دکھنے والا کھلونا ہے جسے ایک خاتون نے ہیلوئن کیلئے بنایاتھا
میکسیکو سٹی(آئی این پی)میکسیکو کے دارالحکومت کی گٹر لائن سے انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد ہوا ہے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق لاطینی امریکا کے ملک مکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کی مین گٹر لائن بند ہوگئی جس کی صفائی کیلئے اترنے والا عملہ لائن میں دیوقامت شہ پھنسی ہوئی دیکھ کر حیران رہ گیا۔رپورٹس کے مطابق صفائی کرنے والے عملے نے نکاسی آب کی لائن سے 22 ٹن گندگی نکالی لیکن جب آگے بڑھے تو انسانی قد سے بڑا چوہا برآمد ہوا.جسے دیکھ کر عملہ خوفزدہ ہوگیا۔لیکن قریب جانے پر حقیقت کھلی کہ وہ کوئی چوہا نہیں بلکہ چوہے جیسا دکھنے والا کھلونا ہے جسے ایک خاتون نے ہیلوئن کیلئے بنایاتھا۔صفائی کرنے والے عملے نے چوہے کو باہر نکالا تو شہری بھی اسے دیکھ کر ڈر گئے، جس پر پولیس نے ایکشن لیتیہوئے تحقیقات شروع کردیں جس میں معلوم ہوا کہ برسوں(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر3)
قبل ایک خاتون نے اپنے چوہے کے گم ہونے کی شکایت درج کرائی تھی جو تیز بارشوں کے دوران گم ہوگیا تھا تاہم اس وقت کسی نے بھی اس کی مدد نہیں کی.

شیئر کریں

Top