کورونا کیسز کی تعداد 3کروڑ 24 لاکھ 76 ہزار 713 ہو گئی

95d3056d580c43bdb53c4f328155a590_18-1.jpg

امریکہ 70 لاکھ 32 ہزار کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست
بیجنگ(شِنہوا)جانس ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ کی جانب سے شدید متاثرہ ممالک میں نوول کرونا وائرس کے عالمی تصدیق شدہ کیسز کے 26 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے جاری کردہ اعدادوشمار مندرجہ ذیل ہیں۔دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3کروڑ 24 لاکھ 76 ہزار 713 ہو گئی ہے۔ امریکہ 70 لاکھ 32 ہزار 712 کیسز کے ساتھ شدید متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے ، بھارت 58 لاکھ 18 ہزار 570 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ دوسرے جبکہ برازیل 46 لاکھ 89 ہزار 613 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ 11 لاکھ 31 ہزار 88 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ روس چوتھا شدید متاثرہ (باقی صفحہ 6بقیہ نمبر11)
ملک ہے۔پانچویں نمبر پر موجود ملک کولمبیا میں نوول کرونا وائرس کی تعداد 7 لاکھ 98 ہزار 317 ہو گئی ہے۔ پیرو 7 لاکھ 94 ہزار 584 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ چھٹے جبکہ میکسیکو 7 لاکھ 20 ہزار 858 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ آٹھویں نمبر پر موجود سپین میں نوول کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 7 لاکھ 16 ہزار 481 جبکہ نویں نمبر پر موجود ملک ارجٹائن میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 91 ہزار 235 ہو گئی ہے ۔
کورونا

شیئر کریں

Top