جاپان کے ساتھ کام کرنے پر تیار ہیں،چینی صدر

113584207_mediaitem113584205.jpg

دنیا کے اہم کھلاڑیوں کی حیثیت سے دونوں ممالک کے کئی ایک مشترکہ مفادات ہیں
بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین اور جاپان کے تعلقات میں نئی پیش رفت کو فروغ دینے کے لئے اسٹریٹجک رہنما کا کردار ادا کرنے کے لئے جاپانی وزیر اعظم یوشیہائید سوگا کے ساتھ مل کرکام کرنے کے لئے تیار ہیں۔جاپانی رہنما کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے صدر شی نے زور دیا کہ چین اور جاپان ایک دوسرے کے انتہائی قریبی ہمسایہ اور شراکت دار ممالک ہیں۔چین کے صدر نے کہا کہ ایشیا اور دنیا کے اہم کھلاڑیوں کی حیثیت سے دونوں ممالک کے کئی ایک مشترکہ مفادات ہیں اور وسیع تعاون رکھتے ہیں اوریہ کہ دونوں فریقین کی مشترکہ کاوشوں سے چین اور جاپان کے تعلقات واپس راستے پر آگئے ہیں جو مثبت رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔صدر شی نے کہاکہ چین-جاپان چار سیاسی دستاویزات کے اصولوں اوران کی روح کے مطابق ، چین جاپان کی نئی حکومت کے ساتھ اہم حساس امور بشمول تاریخی معاملات کو مناسب طریقے سے حل کرنے، باہمی سیاسی اعتماد(باقی صفحہ 6بقیہ نمبر26)
کو فروغ دیتے ہوئے دوطرفہ مفاد پر مبنی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور نئے دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے دوطرفہ تعلقات کے قیام کی کوششوں کے تحت عوامی تبادلوں کو وسعت دینے کے لئے تیار ہے۔
چینی صدر

شیئر کریں

Top