چین ، بین الاقوامی تجارتی میلہ 12 اکتوبر کو شروع ہوگا

images.png

میلے میں تعاون اور جدت کے شعبوں میں توجہ دی جائے گی،آرگنائزنگ کمیٹی
تیانجن (شِنہوا)چین کا تیانجن بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری و تجارت 12 اکتوبر کو شمالی چین کی تیانجن میونسپلٹی میں آن لائن شروع ہوگا،آرگنائزنگ کمیٹی نے جمعہ کو بتایا کہ میلے میں تعاون اور جدت کے شعبوں میں توجہ دی جائے گی۔16 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس میلے کا انعقاد وزارت تجارت ، بلدیہ تیانجن عوامی حکومت ،بیرون ملکوں سے واپس آئے چینی شہریوں کی آل چائنہ فیڈریشن اور چائنہ جنرل چیمبر آف کامرس نے کیا ہے۔میلہ چھ عنوانات کے تحت نمائشوں کی میزبانی کرے گا اور شریک کمپنیوں کو مصنوعات کی نمائش کے لئے 24 گھنٹے آن لائن نمائش ہال کی سہولت فراہم کرے گا۔بحرالکاہل اقتصادی تعاون کونسل کے ارکان کے 100 سے زیادہ نمائش کنندگان اور تیانجن میں 80 کے قریب غیر ملکی تجارتی کمپنیاں میلے میں دستکاری ، کھیلوں اور الیکٹرانک مصنوعات ، کھلونے ، (باقی صفحہ 6بقیہ نمبر5)
روز مرہ ضروریات اور آوٹ ڈورمصنوعات سمیت ہزاروں مصنوعات کی نمائش کریں گی۔
تجارتی میلہ

شیئر کریں

Top