حسین راناکااعلان بغاوت،آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کااعلان

20200927_102900.jpg

آزاد چیثیت سے الیکشن جیت کرحلقہ دوکی سیٹ بلاول بھٹو کو تحفہ میں دینگے ،پی پی رہنما
گلگت ( سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گلگت کے جنرل سیکرٹری حسین علی رانا نے پارٹی فیصلے سے بغاوت کرتے ہوئے گلگت حلقہ دو سے آزاد حثیت سے الیکشن میں حصہ لینے(باقی صفحہ7بقیہ نمبر10)
کا اعلان کر دیا ، حسین علی رانا کا شمار پیپلزپارٹی کے پرانے نظریاتی ذمہ داروں میں ہوتا ہے ، حسین علی رانا نے سوشل میڈیا میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ آزاد حثیت میں الیکشن جیت کر گلگت حلقہ دو کی سیٹ بلاول بھٹو کو تحفہ میں دینگے ،واضح رہیں کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے گلگت حلقہ دو میں پارٹی ٹکٹ سابق ڈپٹی سپیکر جمیل احمد کا دیا ہے ، حسین علی رانا سمیت گلگت حلقہ دو سے پیپلزپارٹی کے محمد موسئی ، عمران ایڈووکیٹ ، سمیت دیگر رہنماؤں نے پارٹی ٹکٹ کے لئے دراخوستیں جمع کرائی تھی ، بلاول بھٹوزرداری نے محمد موسئی کے ساتھ خصوصی ملاقات کر کے گلگت حلقہ دو کے حوالے سے خصوصی مشاورت کی اور محمد موسئی کو اعتماد میں لیا ، جبکہ حسین علی رانا کو حلقہ دو کے حوالے سے مرکزی اور صوبائی قیادت نے اعتماد میں نہیں لینے کی وجہ سے حسین علی رانا نے آزاد حثیت میں لڑنے کا فیصلہ کر لیا ، اب دیکھنا یہ ہے کہ

شیئر کریں

Top