بینکنگ چینلز کے ذریعے غیر ملکی زرمبادلہ کی آمد میں اضافہ

5f705b93ad179.jpg

ترسیلات زر میں 2 ارب ڈالر تک کا اضافہ ہوسکتا ہے،بینکرز اور منی چینجرز
کراچی(آئی ا ین پی ) بینکرز اور منی چینجرز نے کہا ہے کہ بینکنگ چینلز کے ذریعے غیر ملکی زرمبادلہ کی آمد ستمبر میں زیادہ رہی تو ترسیلات زر میں 2 ارب ڈالر تک کا اضافہ ہوسکتا ہے۔ (باقی صفحہ7بقیہ نمبر20)
میڈیا رپورٹ کے مطابق کرنسی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بینکاری چینلز کی آمد کم سے کم 4 وجوہات کی وجہ سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو صرف بینکوں کے ذریعے اپنے پیسے بھیجنے پر مجبور کیا گیا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان نے کہا کہ ‘کمرشل پروازوں کے بند ہونے سے تمام ترسیل دہندگان بینک کے ذریعے رقم بھیجنے پر مجبور ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی نقل و حرکت پر محدود ہوگئی جس کے نتیجے میں باضابطہ چینلز(بینک) کی طرف یقینی عمل شروع ہوا۔ ملک بوستان نے کہا کہ وہ ہزاروں ڈالر بینکنگ سسٹم کے ذریعہ بھیجنے کی بجائے اپنے بیگ میں لاتے تھے۔
زرمبادلہ

شیئر کریں

Top