پاک سر زمین پارٹی کا بھی تمام حلقوں سے امیدوار کھڑے کرنے کا اعلان

download-21.jpg

گلگت بلتستان میں حکومت کی باریاں لینے والوںنے قوم کو سبز باغ دکھاکر اقتدار میں آنے بعد مڑ کر بھی نہیں دیکھا ،محمدصابر
پاک سرزمین پارٹی الیکشن میں کامیاب ہوکر گلگت بلتستا ن میں حقیقی تبدیلی لائیگی،صوبائی چیف آرگنائزرپی ایس پی
گلگت(سپیشل رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی نے گلگت بلتستان کے تمام حلقوں سے امیدوارمیدان میں اتارنے کا اعلان کردیا ،اتوار کے روز بونجی میں منعقدہ شمولیتی تقریب میں ضلع استور حلقہ دو سے آزاد امیدوار محفوظ الرحمن نے سینکڑوں حامیوںسمیت پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان (باقی صفحہ6 بقیہ نمبر80)
کردیا اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی گلگت بلتستان کے چیف آرگنائزر محمد صابر نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہاتقریب کے میں حلقہ دو گلگت سے آزاد امیدوار ناصر جہان میر بھی شریک تھے ،شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے صوبائی چیف آرگنائزر محمد صابر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حکومت کی باریاں لینے والوںنے قوم کو سبز باغ دیکھاکر اقتدار میں آنے بعد مڑ کرنہیں دیکھا انہوںنے کہا کہ بونجی گلگت بلتستان کا وہ واحد خطہ ہے کہ جہاں کے سپوت نہ صرف پاک فوج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں بلکہ سول اداروں میں بھی بونجی کے سپوت ملک کی خدمت کرتے ہیں مگر صد افسوس کہ آج کے اس جدید دور میں بھی بونجی کے علاقے کو پسماندہ رکھاگیا ہے انہوںنے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاک سرزمین پارٹی الیکشن میں کامیاب ہوکر گلگت بلتستا ن میں حقیقی تبدیلی لیکر آئیگی اور ایک نیا ٹیلنٹ اور لیڈر شب سامنے لائیگی جو علاقے کی حقیقی معنوں میں خدمت کرسکے انہوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والے آزاد امیدوراوران کے ساتھیوں کو خوش آمید کہا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حلقہ نمبر دو گلگت کے آزاد امیدوار ناصرجہان میر نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کو گلگت بلتستان میں خوش آمدید کہتے ہیں اور ماضی میں گلگت بلتستان میں حکومت کرنے والی سیاسی جماعتوںسے لوگ تنگ آچکے ہیں اور نئے جماعتوں میں نوجوان لیڈرز کی تلاش کررہے ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ پاک سرزمین پارٹی گلگت بلتستان میں عوام کے حقیقی معنوں میں خدمت کریگی انہوںنے کہا کہ استور کے حلقہ دو میں ہم اپنی فیملی کے ساتھ پاک سرزمین پارٹی کو مکمل سپورٹ اور حمایت کریں گے تقریب کے موقع پر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہونے والے حلقہ دو استورکے آزاد امیدوارمحفوظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہرحکومت نے بونجی کو سب سے پسماندہ رکھا ہے اور بونجی کے عوام کے ساتھ سوتیلاسلو ک روا رکھا ہے انہوںنے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی بونجی کے عوام کئی میل دورسے پینے کے لئے پانی لاتے ہیں اور صحت اور تعلیم کے گمبھیر مسائل سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں انہوںنے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنے سیاسی جدوجہد کے زریعے بونجی کے عوام کی خدمت کے لئے ہمیشہ عوام کا ساتھ دیگی اور ہرفورم پر آواز بلند کریگی انہوںنے کہا کہ ہم نے تمام پارٹیوںکو آزمالیا ہے اوربہت سوچ سمجھ کر ہم نے فیصلہ کیاہے کہ پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کریں انہوںنے اس موقع پر پاک سرزمین پارٹی میںاپنے سینکڑوں ساتھیوںسمیت شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا ۔
صابر

شیئر کریں

Top