اتحاد دیا ایڈ جسٹمٹ کا فیصلہ نہیں اسلامی تحریک کیساتھ ملکر آگے بڑھنا چاہتے ہیں آغا علی رضوی

unnamed-4.jpg

تحریک انصاف سمیت سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت جاری ، ضلعی اور صوبائی رہنماؤں کی آراء اور مشورے کے بعد مقامی صورتحال اور پارٹی پوزیشن دیکھ ایڈجسٹمنٹ یا بھرپور طاقت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرینگے
پی ٹی آئی کووعدہ خلافی نہیں کرنے دینگے، ہم یادگار شہدا کو آباد رکھیں گے اور عوامی حقوق کی جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے،ایم ڈبلیوایم کے مشاورتی اجلاس سے خطاب،شرکاء کوالیکشن کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا
کھرمنگ (نبی علی رضا)مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سکردو میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مختلف اضلاع اور حلقوں سے منتخب علما ء کرام اور بزرگوں کو مدعو کیا گیا تقریب سے(باقی صفحہ7بقیہ نمبر1)
خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آغا علی رضوی نے شرکا کو ملکی اور علاقائی سیاسی و سماجی صورتحال بالخصوص آمدہ الیکشن کے حوالے سے مجلس وحدت المسلمین کی اسٹریٹجی سے آگاہ کیا۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ ہماری سیاست کا مرکز و محور علاقے کے حقوق کا حصول اور عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہد ہے۔ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا البتہ ہماری بشمول تحریک انصاف مختلف سیاسی جماعتوں کیساتھ مشاورت جاری ہے۔ ہم اپنے ضلعی اور صوبائی رہنماؤں کی آرا اور مشورے سے فیصلے کررہے ہیں باہمی مشاورت کے بعد ایڈجسٹمنٹ یا بھرپور طاقت کیساتھ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان اسلامی تحریک کیساتھ ملکر آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔ گلگت بلتستان کے حقوق اور عوامی مطالبات پرپی ٹی آئی کووعدہ خلافی نہیں کرنے دینگے ۔ ہم یادگار شہدا کو آباد رکھیں گے اور تمام تر حقوق کے حصول تک کسی بھی عوامی جدوجہد سے پیچھے ہٹنے کیلئے ہرگز آمادہ نہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ قائد مرحوم علامہ شیخ غلام محمد الغروی کے بعد آغا علی رضوی کی صورت میں ایک بیباک ، بے لوث اور مخلص قیادت ملی ہے جنہوں نے ملکی سطح پر حکومت اور انتظامیہ کو عوام کی بھرپور ترجمان کے بطور خود کو منوایا ہے۔ علامہ مرزا یوسف حسین نے مزید کہا کہ آغا علی رضوی اور انکے دست راست ہی بلتستان میں دینی اقدار کی بقا اور حفاظت کیلئے کمربستہ ہیں جس پر پوری قوم کو انکے دست و بازو بننے کی ضرورت ہے۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد علی نوری نے ملکی اور علاقائی سیاسی صورتحال کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام اور دینی قوتوں کیلئے سب سے اہم امر اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے سماجی تعمیر و ترقی اور نئی نسل کیلئے جدید دنیا سے ہم آہنگ مواقع کی فراہمی کیلئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ڈاکٹر مشتاق حکیمی نے دین و سیاست کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین در اصل انسانی زندگی کے نظم و ضبط پر سب سے زیادہ زور دیتا ہے۔ ہم اپنی بساط کیمطابق ملکی و علاقائی سیاست میں اپنا کردار ادا کرنے کے ذمہ دار ہیں اور انشاللہ ہر صورت اپنے شرعی وظیفے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے علاقائی و ملکی نظام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کیلئے آمادہ ہیں اور رہیں گے۔ مشاورتی اجلاس سے سکریٹری جنرل آغا علی رضوی، ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد علی نوری، حلقہ چار روندو سے متوقع امیدوار ڈاکٹر مشتاق حکیمی، علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین ، شیخ علی محمد کریمی، مولانا فدا غلام حسن عابدی و دیگر نے خطاب کئے۔ مشاورتی اجلاس میں مخلتف اضلاع اور حلقوں سے تشریف لانے والے علمائے کرام اور عمائدین کیطرفسے صوبائی قیادت سے سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ آغا علی رضوی اور شیخ احمد علی نوری نے شرکا کے سوالات کے جواب دیئے۔
مشاورتی اجلاس

شیئر کریں

Top