سروں کی ملکہ لتا منگیشکر91برس کی ہوگئیں

download-24.jpg

اپنے دور کے سبھی چھوٹے بڑے موسیقاروں کے ساتھ کام کیا
نئی دہلی (آئی این پی) برصغیر کی سروںکی ملکہ لتا منگیشکر (آج) اپنی 89ویں سالگرہ منائیں گی۔لتا 28ستمبر 1929کو بھارتی شہر اندور میں پیدا ہونے۔ انہوں نے 1942 میں اپنے والد کے انتقال کے بعد باقاعدہ گلوکاری شروع کر دی تھی۔ لتا نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد شروع شروع میں اداکاری بھی کی اور مختلف فلموں میں بچوں کے کردار نبھائے۔ تاہم پھر اْنہوں نے خود کو صرف اور صرف گلوکاری کے لیے وقف کر دیا۔ انہوں نے اپنے دور کے سبھی چھوٹے بڑے موسیقاروں کے ساتھ کام کیا۔ ان بہت سے موسیقاروں میں موسیقار اعظم نوشاد صاحب بھی تھے۔ کئی دہائیوں تک سر سنگیت کی نگری پر راج کرنے والی یہ عظیم گلوکارہ اگرچہ اب فلمی دنیا سے کنارہ کش ہو چکی ہیں لیکن گلوکاری سے اس کا رشتہ اسی طرح برقرار ہے اور گلوکارہ کے بقول آخری سانس تک برقرار رہے گا۔

شیئر کریں

Top