گلیمر کرداروں کے پیچھے نہیں بھاگتی ،حقیقی کرداراولین ترجیح ہیں،بیا خان

biya-khan.jpg

کسی کی کوئی پرواہ نہیں، مخالفین کو اپنے کام میں بہتری اور مقبولیت سے شکست دوں گی
لاہور(آئی ا ین پی) خوبروماڈل واداکارہ بیا خان نے کہاہے کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ فلموں میں ان کا بھرپور کردار ہو اور وہ باکس آفس پر کامیاب بھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ محض گلیمرز کرداروں کے پیچھے نہیں بھاگتیں بلکہ ایسے کردار چاہتی ہیں جو حقیقی معلوم ہوں۔بیا خان نے کہا کہ اگر فنکارہ محض اپنی ذاتی پرفارمنس کو ہی کافی سمجھے تو یہ انصاف نہیں ہوگا بلکہ فلم کو مالی طور پر بھی کامیاب ہونا چاہیے، فنکارکوچاہیئے کہ وہ اپنے رول کو بہترین طریقے سے ادا کرے بلکہ فلم کا انتخاب کرتے وقت اس کی کہانی پر بھی غور کرے۔ایک کمزور کہانی سب کچھ ختم کر دیتی ہے۔ ماڈل واداکارہ نے بتایا کہ وہ ان دنوں متعددکمرشلز کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور وہ ان اسٹارز میں شامل ہیں جنہیں کمپنیاں ترجیح دیتی ہیں۔
بیا خان نے کہا ہے کہ بعض اداکارائیں میری مقبولیت سے خوفزدہ ہیں اور مجھے آٹ کرنے کی کوشش کرتی ہیں مگر ان کو ہر بار منہ کی کھانا پڑتی ہے۔ میں جب سے شوبز میں آئی ہوں میرے خلاف سازشیں کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے مگر مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں اور میں ان تمام مخالفین کو اپنے کام میں بہتری اور مقبولیت سے شکست دوں گی جو اصل میں میری جیت ہو گی۔

شیئر کریں

Top