ویرات کوہلی کی ناقص بیٹنگ کا ذمہ دار انوشکا کو نہیں ٹھہرایا، گاواسکر

556044d4ab2ec.jpg

ہمیشہ ہی ٹورز میں فیملیز کو کرکٹرز کے ہمراہ رہنے کی حمایت کی ہے
دبئی(آئی این پی)سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکرنے کہا ہے کہ میں نے کوہلی کی ناقص بیٹنگ کا ذمہ دار انوشکا کو نہیں ٹھہرایا۔سنیل گاوسکرنے کہا ہے کہ میں نے کوہلی کی ناقص بیٹنگ کا ذمہ دار انوشکا کو نہیں ٹھہرایا، صرف اتنا کہا کہ ایک ویڈیو دیکھی جس میں وہ اپنے شوہر کو بولنگ کررہی تھیں، لاک ڈاون میں وہ صرف اسی بولنگ پر پریکٹس کرتے رہے، ٹینس بال گیم لوگ وقت گزاری کیلیے کھیلتے رہے، میں نے اس میں کوہلی کی ناکامی کا ذمہ دار انوشکا کو قرار نہیں دیا، انھوں نے مزید کہاکہ میں نے ہمیشہ ہی ٹورز میں فیملیز کو کرکٹرز کے ہمراہ رہنے کی حمایت کی ہے۔یاد رہے کہ آئی پی ایل کمنٹری میں ویرات کوہلی کی خراب بیٹنگ پر انوشکا شرما کا حوالہ دینے پر سابق کپتان سنیل گاوسکر تنقید کی زد میں آگئے تھے، بھارتی کپتان کی اہلیہ نے بھی ان کے کمنٹس پر غصے کا اظہار کیا تھا۔سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکرنے کہا ہے کہ میں نے کوہلی کی ناقص بیٹنگ کا ذمہ دار انوشکا کو نہیں ٹھہرایا۔سنیل گاوسکرنے کہا ہے کہ میں نے کوہلی کی ناقص بیٹنگ کا ذمہ دار انوشکا کو نہیں ٹھہرایا، صرف اتنا کہا کہ ایک ویڈیو دیکھی جس میں وہ اپنے شوہر کو بولنگ کررہی تھیں، لاک ڈاون میں وہ صرف اسی بولنگ پر پریکٹس کرتے رہے، ٹینس بال گیم لوگ وقت گزاری کیلیے کھیلتے رہے، میں نے اس میں کوہلی کی ناکامی کا ذمہ دار انوشکا کو قرار نہیں دیا، انھوں نے مزید کہاکہ میں نے ہمیشہ ہی ٹورز میں فیملیز کو کرکٹرز کے ہمراہ رہنے کی حمایت کی ہے۔

شیئر کریں

Top