پاکستان کرکٹ ٹیم کا مصروف سیزن 5سیریز شیڈول

news-1514528062-6071.jpg

سیزن کا آغاز زمبابوے کیخلاف ہوم سیریزسے ہوگا، ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کریگی،جنوبی افریقہ سے ہوم ون ڈے میچز بھی شیڈول ، ویسٹ انڈیز کا مکمل ٹور اور انگلینڈ سے ون ڈے سیریز بھی سیزن کا حصہ
لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سیزن میں ہوم اور اوے پانچ سیریز کھیلے گی۔ سیزن کا آغاز اکتوبر نومبر میں زمبابوے کے خلاف ہوم سیریزسے ہوگا۔ ٹیم نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی،جنوبی افریقہ سے ہوم ون ڈے میچزکھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز کا مکمل ٹور اور انگلینڈ سے ون ڈے سیریز بھی سیزن کا حصہ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے مصروف شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کا آغازآئندہ ماہ زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی ہوم (باقی صفحہ 6بقیہ نمبر7)
سیریز سے ہوگا۔ ون ڈے سیریز آئی سی سی ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہو گی۔ نومبر کے اختتام پر پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کادورہ کرے گی۔ جہاں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے جائیں گے۔جنوری میں جنوبی افریقہ ورلڈکپ سپرلیگ ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کی مہمان بنے گی۔ پروٹیز ٹیم نے اس ماہ پاکستان کادورہ کرنا تھا۔ جوکرونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہوگیا۔ پی سی بی نے جنوبی افریقہ کو پی ایس ایل کے بعد مارچ میں جوابی دورے کی آفرکی ہے اور جواب کا انتظار ہے۔ قومی ٹیم سیزن میں ویسٹ انڈیز کامکمل ٹور بھی کرے گی۔جس میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی تینوں طرز کے میچزکھیلے جائیں گے۔ سیزن کے اختتام پر پاکستان پانچ ون ڈے میچز کے لیے انگلینڈ کا مہمان بنے گا۔
مصروف

شیئر کریں

Top