نئے سرمایہ کار صنعتتی ترقی اور وسعت کیلئے آگے آئیں عاصم سلیم باجوہ

Junaid-Saleem-Bajwa.jpg

فیصل آبا دمیں سی پیک کے تحت ہیلتھ، میڈیکل سٹی میں مواقع موجود ہیں ،ہیلتھ،میڈیکل سٹی فیصل آباد خصوصی اقتصادی زون میں قائم کیاگیا ہے
خصوصی اقتصادی زون مستقبل میں برآمدات میں اضافے کا سبب ہوں گے ، روزگار کے بے پناہ مواقع دستیاب ہوسکیں گے
اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ نئے سرمایہ کار ملکی صنعتی ترقی اور وسعت کیلئے آگے آئیں‘فیصل آبا دمیں سی پیک کے تحت ہیلتھ/ میڈیکل سٹی میں مواقع موجود ہیں ،ہیلتھ/ میڈیکل سٹی فیصل آباد خصوصی اقتصادی زون میں قائم کیاگیا ہے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سرمایہ کار ملکی صنعتی ترقی اور وسعت کیلئے آگے (باقی صفحہ7 بقیہ نمبر52)
آئیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آبا دمیں سی پیک کے تحت ہیلتھ/ میڈیکل سٹی میں مواقع موجود ہیں ،ہیلتھ/ میڈیکل سٹی فیصل آباد خصوصی اقتصادی زون میں قائم کیاگیا ہے ، عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ خصوصی اقتصادی زون مستقبل میں برآمدات میں اضافے کا سبب ہوں گے ،خصوصی اقتصادی زون میں روزگار کے بے پناہ مواقع دستیاب ہوسکیں گے۔
عاصم سلیم باجوہ

شیئر کریں

Top