ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم سونامی نے استور میں تحریک انصاف کا جنازہ نکال دیا

download-27.jpg

پارٹی کا جنازہ نکلنے پر افسوس ہو رہاہے میری کامیابی کا امکان پہلے سے کئی کنا بڑھ گیا دو تہائی اکثریت سے کامیابی ملے گی
میرے حلقے میں جس امیدوار کو ٹکٹ دیاگیا وہ ایک دن بھی کسی سیاسی پارٹی کا کارکن نہیں رہاہے وہ پارٹی کو کیسے چلاسکتاہے
گلگت (سپیشل رپورٹر) ٹکٹوں کی تقسیم پارٹی سونامی میں پارٹی ہی ڈبودی گئی ٹکٹوں کی تقسیم نے استور سے تحریک انصاف کا جنازہ نکال دیا مجھے ٹکٹ نہ ملنے کا دکھ نہیں پارٹی کا جنازہ نکلنے پر افسوس ہو رہاہے میری کامیابی کا امکان پہلے سے کئی کنا بڑھ گیا ہے دو تہائی اکثریت سے کامیابی ملے(باقی صفحہ 7بقیہ نمبر50)
گی انشا اللہ نظریہ کو چھوڑ کر مفاد کو ٹکٹ دیاگیا جس کو نظراتی ورکرز پورے صوبے میں قبول نہیں کرینگے ان خیالات کا اظہار اعجاز احمد امیدوار حلقہ نمبر 1استور نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ میرے حلقے میں جس امیدوار کو ٹکٹ دیاگیاہے وہ ایک دن بھی کسی سیاسی پارٹی کا کارکن بھی نہیں رہاہے وہ پارٹی کو کیسے چلاسکتاہے حلقہ دو استور سے سہیل احمد یا محبوب علی کو ٹکٹ دیاجاتا تو کامیابی کا اچھا امکان تھا انہوں نے کہاکہ آزاد امیدواروں کا اجلاس طلب کر رہے ہیں اور گودائی منی مرگ قمری اتحاد سے بھی مزاکرات ہونگے مل کر حکمت عملی مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی کوشش کی جائے گی کچھ پارٹیوں کی جانب سے بھی مجھ سے ٹکٹ لینے کیلئے رابطہ کیا جا رہاہے اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتاہوں ووٹرز سپورٹرز اور عمائدین علاقہ سے مشاورت کے بعد ہی فیصلہ کرونگا کہ آگے کس طرح چلناہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ایسے امیدواروں کو دئیے گئے ہیں جو بلدیاتی الیکشن بھی جیتننے کی پوزیشن میں نہیں ہیں
پی ٹی آئی

شیئر کریں

Top