نیب کے معاملات سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں گورنر پنجاب

download-28.jpg

حکومت سیاسی انتقام نہیں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ‘کر پشن کے ناسور کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا
ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن کی وجہ سے ہی ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے،چوہدری سرورکی گفتگو
لاہور(آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نیب کے (باقی صفحہ6بقیہ نمبر26)
معاملات سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں حکومت سیاسی انتقام نہیں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے ‘کر پشن کے ناسور کو جڑوں سے ختم کر نا ہوگا ۔وہ گور نر ہاؤس لاہورمیں صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجا زعالم اور صوبائی وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت آئینی وقانون کی حکمرانی کی بات کرتی ہے اور ہم ملک کو کرپشن سے مکمل نجات دلانے کی پالیسی پر گامزن ہے جسکے لیے نیب سمیت احتساب کے تمام تمام اداروں کو مضبوط کیا جارہا ہے کیونکہ ماضی کے حکمرانوں کی کر پشن کی وجہ سے ہی ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے ۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کے کسی بھی رکن کی گر فتاری کو سیاسی انتقام کہنا کسی بھی صورت ددست نہیں نیب نے کس کو کب گر فتار کر نا ہے اس کا فیصلہ حکومت نہیں نیب ہی کرتی ہے ہم واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ نیب حکومت نہیں اور حکومت نیب نہیں پہلی بار ملک میں تمام اداروں کو ہم نے سیاسی مداخلت سے پاک کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت نے کمزور طبقات کو ریلیف دینے اور انکی مضبوطی کے لیے جو اقدامات کیے ہیں ماضی میں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی احساس پروگرام کامیاب نوجوان پروگرام اور انصاف صحت کارڈ بھی حکومت کا تاریخی منصوبہ ہے حکومت ہر مشکل وقت میں غر یب عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔ صوبائی وزراء اعجاز عالم اور حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ اپوزیشن کی کر پشن ہر روز قوم کے سامنے بے نقاب ہو رہی ہے ہماری حکومت کا عوام سے وعدہ ہے کہ ملک کو کر پشن سے نجات دلائیں گے اور شفاف و بلاتفر یق احتساب کو یقینی بناجائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر
گامزن کر نے کی پالیسی پر کام کر رہے ہیں ۔
گور نر پنجاب

شیئر کریں

Top