طلال چوہدری کے معاملے پر پارٹی ایک دو روز میں فیصلہ سنا دے گی رانا ثناء اللہ

n00888853-b.jpg

حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے، شہبازشریف کے خلاف جھوٹا کیس بنایاگیا،صدرن لیگ پنجاب
طلال چوہدری کے معاملے پر حقائق قوم کوبتائے جائیں گے،حکمران اتناظلم کریں جتنابرداشت کرسکیں،بات چیت
لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے (باقی صفحہ6بقیہ نمبر14)
کہ طلال چوہدری کے معاملے پر جماعت کی بنائی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنا دے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کی پیشی کے موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو حقائق بتائیں گے۔اس معاملے پرن لیگ کی کمیٹی ایک دو روز میں اپنا فیصلہ سنائیگی۔ حکومت اس ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف جھوٹا کیس بنایاگیا۔ ہمیں امید ہے عدالت سے شہبازشریف کو انصاف ملے گا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے طلال چوہدری سے متعلق میڈیا کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔
رانا ثنا اللہ

شیئر کریں

Top